Header Ads

Breaking News
recent

2016 کے مقبول ترین 25 پاس ورڈز


ویسے تو انٹرنیٹ کی دنیا میں ہر ای میل ، سوشل میڈیا سمیت لگ بھگ ہر ویب سائٹ پر ممبرشپ کی صورت میں صارف کو کوئی نہ کوئی پاس ورڈ تو رکھنا ہی پڑتا ہے مگر کیا وہ ہیکرز کی گرفت میں آنے سے بچ بھی سکتا ہے یا نہیں؟
اگر آپ اپنے پاس ورڈ کو بہترین سمجھتے ہیں تو 2016 کے 25 بدترین پاس ورڈز کی یہ فہرست دیکھ لیں اور پھر فیصلہ کریں کہ کہیں آپ بھی ان میں سے کسی کو استعمال کرکے خود کو محفوظ تو نہیں سمجھ رہے؟
کیپر نامی انٹرنیٹ سیکیورٹی کمپنی نے 2016 میں لیک ہونے والے ایک کروڑ پاس ورڈز کے ڈیٹا کی بنیاد پر25 بدترین پاس ورڈز کی فہرست مرتب کی ہے اور اس میں پہلا نمبر ہمیشہ کی طرح 123456 کے نام رہا ہے۔
اگر یہ آپ کا پسندیدہ پاس ورڈ ہے تو معذرت کے ساتھ کہنا پڑے گا کہ یہ 2011 سے مسلسل ہر سال بدترین پاس ورڈ قرار پایا ہے۔
تاہم 2016 میں طویل عرصے بعد دوسرے نمبر پر رہنے والے لفظ password کی جگہ 123456789 نے لی جبکہ تیسری پوزیشن کا ' اعزاز ' qwerty کے نام رہا جبکہ چوتھے پر 12345678 اور پانچویں پر 111111 موجود ہے۔
کمپنی کا کہنا تھا کہ 2016 میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاس ورڈز کی فہرست دیکھیں تو ہمارے لیے افسوس سے اپنے سروں کو ہلنے سے روکنا مشکل ہوجائے گا، یہاں تک کہ سرفہرست 15 میں سے سات پاس ورڈز چھ حروف یا اس سے بھی چھوتے ہیں۔
اس کا مزید کہنا تھا اگر ویب سائٹس کی جانب سے لوگوں کو اس طرح کے پاس ورڈز کے ذریعے اکاﺅنٹس پر کام کرنے کی اجازت دی جاتی ہے تو یہ ان کی لاپروائی یا دیوانہ پن ہے۔
ماہرین نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ہر اکاﺅنٹ کے لیے مختلف اور مشکل پاس ورڈ کا انتخاب کریں۔
اس بار کی فہرست میں آسانی سے ہیکرز کی گرفت میں آجانے والے پاس ورڈز رکھنے والے افراد کے بارے میں یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ وہ کچھ بھی سوچے سمجھے بغیر پاس ورڈز کا انتخاب کرتے ہیں جس کی مثال آپ نیچے دیکھ ہی لیں گے۔
مکمل فہرست یہ رہی۔
  1. 123456
  2. 123456789
  3. qwerty
  4. 12345678
  5. 111111
  6. 1234567890
  7. 1234567
  8. password
  9. 123123
  10. 987654321
  11. qwertyuiop
  12. mynoob
  13. 123321
  14. 666666
  15. 18atcskd2w
  16. 7777777
  17. 1q2w3e4r
  18. 654321
  19. 555555
  20. 3rjs1la7qe
  21. google
  22. 1q2w3e4r5t
  23. 123qwe
  24. zxcvbnm
  25. 1q2w3e
AHMAD

AHMAD

No comments:

Post a Comment

Powered by Blogger.